بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اپوزیشن نے فائنل رائونڈ کھیلنے کی تیاری کرلی لاہور جلسے کے بعد اگلا قدم کیا ہو گا ؟ حکومت کیخلاف طبل بجا دیا گیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ این این آئی )پی ڈی ایم نے فائنل رائونڈ کھیلنے کی تیار ی تیزی کر دی ۔ اپوزیشن جماعتوں نے لاہور جلسے کے بعد فائنل رائونڈ کھیلنے کی تیاری کرلی۔یاد رہے کہ پی ڈی ایم نے 13دسمبرکو مینار پاکستان کے گرائونڈ میں عوامی طاقت کے مظاہرے کا اعلان کیا ہوا ہے ، یہ جلسہ چاروں صوبوں میں بڑے جلسوں کی سیریزکا آخری جلسہ ہوگا۔ن لیگ کے

ذرائع نے بتایا کہ لاہور جلسے کے بعد فیصلہ کن لائحہ عمل کا اعلان ہو گاجبکہ پاکستان ڈیمو کریٹ مومنٹ کے رہنمائوں کا خیال ہے کہ اس جلسے کے بعد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی کال دی جائے گی اس حوالے سے تاریخ بھی طے کی جارہی ہیں ۔ دوسری جانب کورونا کیسز کی بڑھتی شدت کے پیش نظر حکومت پنجاب نے پی ڈی ایم کے لاہور اور ملتان کے جلسوں کی اجازت نہ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، بغیر اجازت جلسوں کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پنجاب کےذرائع کے مطابق لاہور اور ملتان کے جلسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کورونا کی تیزی سے بگڑتی صورتحا ل کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔حکومت کی جانب سے تحریری طور پر پی ڈی ایم کو جلسوں کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملتان اور لاہور میں کورونا کیسز کی شرح میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ملتان میں اس وقت کرونا کے پازیٹو کیسز کی شرح پاکستان میں دوسرے نمبر پر ہے، پنجاب میں انتہائی تشویش ناک مریضوں کی تعداد بھی جون کے پہلے ہفتے جتنی ہو گئی ہے، متعلقہ اداروں نے بھی جلسوں کی اجازت نہ دینے کی سفارش کی تھی۔محکمہ صحت بھی کورونا کیسز کی خطرناک شرح سے حکومت پنجاب کو اپنی سفارشات سے آگاہ کر چکا ہے۔ حکومت پنجاب کے ذرائع کے مطابق بغیر اجازت جلسے پر اپوزیشن قیادت کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، بغیر اجازت جلسے کی صورت میں پی ڈی ایم قیادت کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا، پی ڈی ایم قیادت نے لاہور اور ملتان میں جلسوں کی اجازت کے لئے تحریری درخواستیں دے رکھی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…