جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سابق وزیر ریلوے کرونا وائر س کے باعث انتقال کر گئے

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی/عمرکوٹ (این این آئی) مسلم لیگ فنکشنل کے سینئر سیاست دان سابق وزیرِ ریلوے جادم منگریو کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔جادم منگریو کا تعلق مسلم لیگ فنکشنل سے تھا اور وہ حروں کے خلیفہ بھی تھے۔ انہیں کورونا کے باعث طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال

میں منتقل کیا گیا، جہاں وہ کئی روز سے زیر علاج تھے۔فقیر جادم منگریو کے انتقال پر عمرکوٹ کے علاقوں میں سوگ کی کیفیت چھاگئی، سیاسی سماجی شخصیات نے فقیرجادم منگریو کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے فقیر جادم منگریو کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے ،عمرکوٹ اور فقیر جادم منگریو کے آبائی گائوں فقیر ولی محمد منگریو میں سوگ کی فضا چھاگئی فقیر جادم منگریو کے انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گی سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ان کی حویلی پہنچ گئے ۔سیاسی سماجی رہنمائوں مسلم لیگ فنکشنل کے سنیٹر سید مظفر حسین شاہ ،صوبائی وزیر سید سردارعلی شاہ ،سید امیر علی شاہ ،سابق ضلعی چیئرمین ڈاکٹر سید نورعلی شاہ ،رکن سندھ اسمبلی قاسم سراج سومرو ،سابق میونسپل چیئرمین عمرکوٹ خالد سراج سومرو ،صحافی سید عمران شاہ ، سینئر صحافی سید ریحان شبیر ،مسلم لیگ فنکشنل عمرکوٹ کے مقامی

رہنمائوں رمضان راجڑ، سیلم مہر،غلام محمد مہر ،سیاسی سماجی رہنما شوکت ادیبپوری،محمد علی ناگوری ،سماجی رہنما عبدالغفار ناگوری ،سید قمرالحسن شام ، سید اشتیاق شاہ ،اسلم مہرسمیت سیاسی سماجی سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے اپنے بیانات میں فقیر جادم منگریو کی وفات

پر گہرے دکھ افسوس اور پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے ،پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔۔فقیر جادم منگریو کے انتقال کی خبر ملتے ہی ڈھورونارو ، غلام نبی شاہ ، سمیت کئی سوگ کی وجہ میں بند ہوگئے، مرحوم کی تدفین گائوں ولی محمد منگریو میں ادا کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…