اسلام آباد(نیوز ڈیسک/این این آئی ) وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق
اسرائیل کے کسی ذمہ دار نے سعودی عرب کا دورہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار چھوڑ سکتے ہیںلیکن کشمیر اور فلسطین کے مسئلے سے پیچھے ہٹ نہیں سکتے۔قبل ازیں معاون خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اورپاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر اسلامک فوبیا کے خاتمے اور تمام آسمانی مذاہب کے مقدسات ، انبیاء ؑ کی توہین کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کیلئے رابطے جاری ہیں آزادی اظہار رائے کا مطلب قطعاً مقدسات کی توہین نہیں ہے سعودیہ اور ترکی کے درمیان روابط کا خیر مقدم کرتے ہیں پاکستان کےعرب ممالک کے ساتھ تعلقات پہلے کی طرح مضبوط ہیں افواہ ساز فیکٹریاں پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو خراب کرنا چاہتی ہیں اوورسیز پاکستانی جن ممالک میں ہیں وہاں کے داخلی اور خارجی مسائل پر گفتگو سے پرہیز کریں پاکستان کے تمام مذاہب و مسالک کے حقوق آئین پاکستان نے طے کر رکھے ہیں کسی بھی گروہ ، جتھہ یا جماعت کو انسانیت کے قتل کی اجازت نہیں دی جا سکتی اگلے ماہ ملک بھر میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کونسلز قائم کریں گے،مدارس کسی سیاسی کھیل میں شریک نہیں ہیں۔