اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم گھر جا چکے ہیں ، اب کے ان کے پاس نہ تو کوئی پالیسی ہے اور نہ ہی کوئی اختیارات ہیں ۔نجی ٹی وی پروگرام میں
گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جلسوں میں کرونا کےبیانات پر ہم سب متفق ہیں لیکن میرا سوال بھی یہ ہے کہ کیا یہ کرونا وائرس بازاروں ، مارکیٹوں ،اسکولز سمیت دیگر جگہو پر نہیں ہے ، جلسہ تو ایک دن کا ہوتا وہاں پر ہم کرونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل پیرا ہیں اگر حکومت ماسک لازمی قرار دے تو یہ مسئلہ ہی ختم ہو جائے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کرونا کرونا کر رہی ہے اس حوالے سے ابھی تک کوئی ٹیسٹنگ کیسز کی تعداد سامنے آئی ہے اور نہ ماسک کا کہا جارہا ہے ، حکومت کو چاہیے کہ وہ کرونا ٹیسٹنگ کے سہولت میں اضافہ کرے۔