اسلام آباد ( آن لائن )ملک میں کورونا سے مزید 59 افراد انتقال کرگئے جب کہ مزید 3000 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو ساڑھے چار ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41583 ٹیسٹ کیے گئے
جن میں 3009 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 59 افراد انتقال کرگئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے کیسز تقریباً ساڑھے چار ماہ کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز ہیں، اس سے قبل 9 جولائی کو ملک میں ایک روز کے دوران کورونا کے 3359 کیسز رپورٹ ہوئے تھے