ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ بننے لگی 70ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنیوالی چینی کمپنی کو کس کس طرح تنگ کیا جانے لگا؟ایگزیکٹو ڈائریکٹر پھٹ پڑے

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت صوبہ پنجاب میں فیکٹریوں اور مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کر نے والے غیرملکی سرمایہ کاروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے سے قاصر ہے۔روزنامہ جنگ میں جواد رضوی کی شائع خبر کے مطابق اس طرح کی ایک شکایت صوبے کی

سیرامک صنعت میں 70 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے والے چینی سرمایہ کار کی جانب سے پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت کے اجلاس میں کی۔ چینی سرامک کمپنی اورئیل سیرامکس بھلوال میں مینوفیکچرنگ فیکٹری قائم کرنے کے لئے 70 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ تاہم دفتری طوالت اور دیگر بیوروکریٹک رکاوٹیں صوبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو مایوس کررہی ہیں۔ چین کی اورئیل سیرامکس کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لیو فین ژو نے شکایت کی کہ بھلوال میں منصوبہ کے مطابق انہیں اپنے پلانٹ اور فیکٹری کے قیام کے لئے مطلوبہ بجلی اور گیس کے کنکشن نہیں مل رہے۔ انہوں نے گیس اور بجلی کے علاوہ پنجاب میں سیرامک مینوفیکچرنگ یونٹ کے قیام میں درپیش دیگر مسائل کی بھی شکایت کی۔چینی سرمایہ کاروں نے صوبے میں سرمایہ کاری کے دیگر مواقع پر تبادلہ خیال کیا لیکن افسردگی کا اظہار کیا کہ بیوروکریسی اور سرکاری حکام کے اس طرح کے رویے سے دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں

خصوصاً چینیوں کے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ جاری کردہ ایک ہینڈ آؤٹ کے مطابق وزیر نے چینی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ بھلوال میں سیرامکس انڈسٹری کے قیام میں چینی کمپنی کو درپیش تمام مسائل کو فوری طور پر حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے عمل میں کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…