ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شہر قائد میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضوں کا انکشاف قبضے کس کی حمایت سے ہو رہے ہیں؟ہوشربا انکشافات

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کراچی کی اربوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی پر قبضوں کا انکشاف ہوا ہے۔ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بعض افسران کی مبینہ ملی بھگت سے تیسر ٹائون اسکیم45 میں لینڈ مافیا کو کھلے عام قیمتی اراضی پر قبضے کی اجازت مل گئی ہے،اس ضمن میں ذرائع نے

بتایاکہ سیکٹر 6 بی کمرشل سیکٹر میں رات دن قبضے جاری ہیں اور اربوں روپے مالیت کی 45ایکٹر قیمتی اراضی پر دیدہ دلیری کے ساتھ قبضہ کیا جارہا ہے۔تیسر ٹائون میں شہریوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے چند ماہ قبل ایم ڈی اے نے پلاٹ فروخت کیے تھے مذکورہ فروخت شدہ پلاٹوں پر بھی لینڈ مافیا قبضے میں مصروف ہے جس کے باعث ایک جانب حکومت اربوں روپے کی اراضی سے محروم ہورہی ہے وہی شہریوں کی بھی اربوں روپے کی سرمایہ کاری ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ایم ڈی اے کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جس تیزی کے ساتھ قبضے کیے جارہے ہیں امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں ہی قیمتی اراضی لینڈ مافیا کے مکمل کنٹرول میں آجائے گی۔دوسری طرف ذرائع نے بتایاکہ ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر اسٹیٹ انکروچمنٹ ،ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سیل ، پروجیکٹ ڈائریکٹر تیسر ٹائون اور ایکسیئن نے لینڈ مافیا کیخلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے کے بجائے پراسرار اور مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے کے کرپٹ افسران کو سندھ حکومت کے ایک وزیر کی مبینہ آشیرباد حاصل ہونے کے باعث محکمہ بلدیات بھی کرپٹ مافیا کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہے،کراچی کی اربوں مالیت کی اراضی پر جاری قبضوں پر شہری حلقوں میں سخت تشویش پھیل گئی ہے۔شہریوں نے وزیر اعظم، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،گورنر سمیت اعلی تحقیقاتی اداروں سمیت عدالت عظمی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…