جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

بھارت پاکستان کی امن کیلئے خواہش کو کمزوری کے طور پر نہ لے ،مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور سالمیت کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے 

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن ) بھارت کو پاکستان کی امن کے لئے خواہش کوکمزوری کے طور پر نہیں لینا چاہئے کیونکہ ملک کی مسلح افواج اپنی خودمختاری اور سالمیت کے لئے کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ ایک سینئر سیکیورٹی عہدیدار نے منگل کے روز کہا کہ ہندوستان دہشت گردی کے واقعات میں پوری طرح ملوث ہے، وہ پاکستان کے اندر اپنے مذموم منصوبوں پر

عمل پیرا ہے لیکن ہم اس خطرہ سے آگاہ ہیں اور ہماری سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ پاکستان کے بہادر عوام ہندو انتہا پسند حکومت کے تمام مذموم منصوبوں کے خلاف فتح کے لئے پرعزم ہیں۔ اہلکار نے صحافیوں کے گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہ نئی دہلی نہ صرف پاکستان کے اندر عدم استحکام اور عدم تحفظ پیدا کرنے پر پوری طرح تلی ہوئی ہے بلکہ اس سے علاقائی امن کو بھی خطرہ لاحق ہے۔سیکیورٹی عہدیدار نے کہا کہ حال ہی میں اسلام آباد کی جانب سے منظر عام پر آنے والے ڈوزیئر میں پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ’ناقابل تردید ثبوت‘ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے میں پاکستان کیخلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں کو فروغ دینے، معاونت، مالی اعانت اور عمل درآمد کی فعال منصوبہ بندی، کے ٹھوس شواہد موجودہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے باہر دہشت گرد تنظیموں کو خفیہ طور پرسی پیک کے نفاذ میں رکاوٹ پیدا کرنے کیلئے مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔عہدیدار نے زور دے کر کہا کہ دنیا ہندوستان کے مذموم رویے کو نظر انداز کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی، پاکستان کی مسلح افواج کو ہر ممکن طریقے سے ملک کا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی مختلف سطحوں اور فورم پر ہندوستان کی دہشت گردی کی سرگرمیوں کو اجاگر کرتا رہا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ دنیامتحد ہو کر ہندوستان کے نفرت انگیز نظریات کا مقابلہ کرے، اسی طرح جس طرح اس نے داعش اور القاعدہ اور اس سے وابستہ دہشت گرد گروہوں کی

قابل نفرت کارروائیوں کا مقابلہ کیا ہے۔سیکیورٹی عہدیدار نے کہا کہ ہندوستان کی ہندو بالادست تنظیموں، خاص طور پر فاشسٹ آر ایس ایس، نے کئی دہائیوں سے ہندوستان کے اندرتقریباً بیس کروڑ بھارتی مسلمانوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ ہندوستان نے دہشت گردی کو اپنے تمام پڑوسی ممالک کے خلاف پالیسی کے طور پر استعمال کیا ہے۔اسی ضمن میں مزید کہا گیا کہ

گزشتہ عشرے کے دوران ہندوستان کے پلان کردہ دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں ہزاروں پاکستانی شہید یا زخمی ہوئے ہیں، ہندوستانی غیر قانونی قبضے والے جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بھارت کی فاشسٹ پالیسیوں کی ایک اور مثال ہے۔ تاہم اس طرح کی تمام کوششوں کے باوجود بھی کشمیری مایوس نہیں اور ان کی جہدوجہد جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جعلی مقابلوں میں ماورائے

عدالت قتل کشمیریوں کی آزادی کی خواہش کو ختم نہیں کرسکتے، بین الاقوامی برادری کو ریاستی دہشت گردی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث بھارتی سول اور فوجی اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا، ”جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے، ہماری لچکدار اور بہادر سیکیورٹی ایجنسیاں اور پاک ا فواج اپنے عوام کی حفاظت کے لئے اپنی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…