پشاور (آن لائن)سرکاری آٹے کی سپلائی بند ہونے کے باعث یوٹیلٹی سٹور پر بھی آٹے کی فراہمی روک دی گئی ہے جبکہ دوسری طرف آٹے کی قیمتوں میں مزید 70روپے فی بوری کا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ سٹورز پر چینی کی سپلائی بند تھی جس کے باعث یوٹیلٹی سٹورز پر
خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے لگائے جانے والا سستا بازار بھی ناکام ہو گیا ہے سستے بازار صرف سبزیوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے سبسڈی پر دیا جانے والے آٹے کی سپلائی پہلے سے ہی مارکیٹ سے غائب ہے جس کے باعث شہریوں کو یوٹیلٹی سٹور اور صوبائی حکومت کی سبسڈی سے ملنے والے آٹے کی فراہمی نہیں ہو رہی ہے یوٹیلٹی سٹور پر بیس کلو آٹا 800روپے میں جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے سبسڈی کا آٹا 860روپ میں فروخت ہو رہا تھا۔