پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

درگاہوں اور مزارات کو بند کر دیا گیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آئن لائن)کرونا وائرس کی وباء پاکستان میں تیزی کیساتھ پھر پھیلنا شروع ہوگئی ۔ سندھ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر صوبے بھر کی درگاہوں اور مزارات کو زائرین کے لیے بند کر دیا گیا۔چیف ایڈ منسٹریٹر محکمہ اوقاف سندھ کی جانب جاری سرکلر کے مطابق صوبے بھر میں مزارات اور درگاہوں پر پابندی 31 جنوری 2021 تکجاری رہے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اضافے کے بعد کمشنر کراچی نے شہر کے تمام ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر پابندی لگا دی ہے۔ صرف کھلی جگہ پر کھانا کھانے کی اجازت ہوگی۔ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑی توخریداری کے مراکز اور عوامی مقامات بھی بند کرنے ہوں گے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں13 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1382 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 591 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران11738نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید1382نئے کیسز سامنے آئے ہیں یعنی تشخیص کی شرح 11.8 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13مریض انتقال کرگئے جس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 2858ہوگئی ہے جو کہ اموات کی شرح کا 1.8 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک1917813نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 166033کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید591مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 146957 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 88.5 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت16218 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 15535گھروں میں ،12 آئسولیشن سینٹرز میں اور671 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 619مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے74مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1382 نئے کیسز میں سے1091 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 503، ضلع جنوبی 257، ضلع وسطی134، ضلع ملیر86، ضلع کورنگی82 اور ضلع غربی سے 29 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اسی طرح حیدرآباد70، سجاول 49، دادو21، ٹھٹھہ18 ،نوشہروفیروز اور گھوٹکی12،عمرکوٹ اور جامشورو11 ، ٹنڈوالہیار اور میرپورخاص10، شہید بینظیرآباد6، لاڑکانہ3، مٹیاری اور تھرپارکر2 ،بدین، جیکب آباد، کشمور، سانگھڑ، سکھر اور ٹنڈومحمد خان میں سے1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تاکہ وہ خود کو اور اپنی فیملی کو اس وبا سے محفوظ رکھ سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…