اسلام آباد(این این آئی) گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا، چیف الیکشن کمشنر نے جنرل نشستوں پر کامیاب امیدواروں اور ٹیکنوکریٹ و خواتین نشستوں پر منتخب ہونے والے کامیاب امیدوارں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جنرل و ٹیکنوکریٹ و خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹفکیشن کے اجراء کے بعد 33 اراکین پر مشتمل اسمبلی میں
تحریک انصاف 22، پیپلز پارٹی 5، مسلم لیگ 3 تین، ایم ڈبلیو ایم، جے یو آئی اور آزاد ایک ایک سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا، چیف الیکشن کمشنر نے جنرل نشستوں پر کامیاب امیدواروں اور ٹیکنوکریٹ و خواتین نشستوں پر منتخب ہونے والے امیدوارں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسمبلی کے کل 24جنرل نشستوں میں سے تحریک انصاف 10نشستوں پر کامیاب ہوئے،آزاد 7،پیپلز پارٹی 3،مسلم لیگ ن 2 ، ایم ڈبلیو ایم 1،جے یو آئی ف 1 نشست پر کامیاب ہوئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ 1 گلگت 1 سے امجد ایڈوکیٹ پیپلز پارٹی ،حلقہ 2 گلگت 2 سے فتح اللہ پی ٹی آئی۔حلقہ 3 گلگت 3 سید سہیل عباس، پی ٹی آئی ،حلقہ 4 نگر 1سے امجد ایڈوکیٹ پیپلز پارٹی۔ حلقہ 5 نگر 2 سے جاوید منوا آزاد۔حلقہ 6 ہنزہ سے کرنل عبیداللہ پی ٹی آئی۔حلقہ 7 سکردو 1 سے راجہ زکریا پی ٹی آئی۔حلقہ 8 سکردو 2سے کاظم میثم ایم ڈبلیو ایم۔حلقہ 9 سکردو 3 سے وزیر سلیم آزاد۔حلقہ 10 سکردو 4 سے راجہ ناصر آزاد۔حلقہ 11 کھرمنگ سے امجد زیدی پی ٹی آئی۔حلقہ 12 شگرسے راجہ اعظم پی ٹی آئی۔حلقہ 13 استور 1 سے خالد خورشید پی ٹی آئی۔حلقہ 14 استور 2 سے شمس لون پی ٹی آئی۔حلقہ 15 دیامر 1 سے شاہ بیگ آزاد۔حلقہ 16 دیامر 2 سے محمد انور مسلم لیگ ن۔ حلقہ 17 دیامر 3 سے رحمت خالق جے یو آئی۔حلقہ 18 دیامر 4 سے گلبر خان پی ٹی آئی۔حلقہ 19 غذر 1 سے نواز ناجی آزاد۔ حلقہ 20 غذر 2 سے نزیر احمد پی ٹی آئی۔ حلقہ 21 غذر 3 سے غلام محمد مسلم لیگ ن۔حلقہ 22 گانچھے 1 سے مشتاق حسین آزاد۔حلقہ 23 گانچھے 2 سے عبد الحمید آزاد۔حلقہ 24 گانچھے 3 سے انجینیر اسماعیل پیپلز پارٹی کامیاب قرار پائے۔
آزاد حیثیت میں کامیاب 7 میں سے 6 ممبران تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں جس سے تحریک انصاف کی ممبران کی تعداد 16 یوچکی ہے۔دوسری طرف چیف الیکشن کمشنر نے ٹیکنوکریٹ و خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کو 4 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ کی نشست ملی ہے۔ پیپلز پارٹی کو 1 خواتین اور 1ٹیکنوکریٹ جبکہ مسلم لیگ ن لیگ کو 1 خواتین کی نشست مل سکی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشستوں پر اکبر علی، اور فضل رحیم منتخب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پرکنیز فاطمہ، اور ثریا محمد زمان، دلشاد بانو،
اور کلثوم الیاس منتخب ہوئے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشست پرغلام شہزاد اور خواتین کی مخصوص نشست پر سعدیہ دانش منتخب ہوئے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پر صنم بی بی منتخب ہوئے۔جنرل و ٹیکنوکریٹ و خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹفکیشن کے اجرائ کے بعد 33 اراکین پر مشتمل اسمبلی میں تحریک انصاف 22، پیپلز پارٹی 5، مسلم لیگ 3 تین، ایم ڈبلیو ایم، جے یو آئی اور آزاد کے ایک ایک سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔