اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں ساڑھے چار کروڑ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا،تھانہ کوہسار میں گزشتہ روز سپرمارکیٹ میں ہنی جیولرز کی دوکان لوٹی گی تھی ،تین مسلح ڈاکو چار سو تولے سونا اور چالیس لاکھ روپے نقد لوٹ کرلے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق شیخ محمد فرید نامی جیولرز نے اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج کرائے گئے مقدمے میں کہا کہ 3 افراد جیولری دیکھنے کے بہانے اس کی دکان پر آئے ، جہاں انہوں نے جیولری پسند کرنے کے بعد دکان مالک پر پستول تان لی ، جس کے بعد چور اس کی دکان سے 400 تولے سونا اور 40 لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ہو گئے۔تین ڈاکوؤں کی عمریں پچیس ، پینتیس اور پینتالیس سال تھیں ،تینوں ڈاکو پشتو بول رہے تھے ، مدعی مقدمہ کے مطابق تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کر کے ایس ایچ او شبیر تنولی معطل کر دیا گیا ،تاجروں نے پولیس کے سامنے شدید احتجاج کیا جس پر پولیس نے دو روز کی مہلت مانگ لی۔