جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

گلگت بلتستان الیکشن،تحریک انصاف کی کامیابی ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا ردعمل بھی آگیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ہمارے آٹھ لوگوں کو توڑا گیا، انتخابی مہم پر وزیر اعظم بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ،وزیر اعظم صاحب تو لاڈلے ہیں کہیں بھی جاسکتے ہیں،ہم نے بڑی مخالف حکومتیں دیکھی مارشل لاء بھی دیکھے لیکن عمران خان کی حکومت سب سے آگے نکل گئی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب اینٹی کرپشن کی جانب سے کالز آنے لگ گئی ہیں لیکن ہم ہتھکنڈوں کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک آہستہ آہستہ تیز ہورہی ہے ،عمران خان نے جو کیا ہے اب وہ ان کے سامنے آرہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ لاہور کا جلسہ بھرپور ہوگا ،تمام قیادت اس میں بات کرے گی ،رانا مقبول، سمیع اللہ خان ، خواجہ عمران نذیر اس پر کام کررہے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ ہمارے جلسوں کو روکا نہ جائے ،اس سے سیاسی کڑواہٹ مزید بڑھ جائے گی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 8 لوٹے تحریک انصاف میں شامل ہوئے ،وزیر اعظم اور وزرا گلگت بلتستان میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیرتے رہے لیکن ان کو روکا نہیں گیاکیونکہ وہ لاڈلے ہیں، گلگت بلتستان کے انتخابات 2018 کے انتخابات کا ایکشن ری پلے تھا ۔ا نہوںنے کہا کہ آج مشرف کے دور سے زیادہ انتقام در انتقام لیا جا رہا ہے ،اینٹی کرپشن کی جانب سے اراکین کو کالز آنا شروع ہو گئی ہے ،دور اپنا اپنا چلتا ہے ، اینٹی کرپشن کے نام پر انتقام کیا جا رہا ہے ،سرکاری ادارے کیوں تماشہ بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک چل رہی ہے ، عمران صاحب جب آپ کسی کی حکومت کو گرانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں کرینگے تو وہ آپ کے سامنے آئے گا ، یہ مکافات عمل ہے جو کرتا وہی اس کے ساتھ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کی خرابیوں کو دور کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کا جلسہ فقید الامثال ہو گااس کے لئے انتظامیہ کو درخواست دی ہے ،حکومت جلسوں کے انعقاد میں رخنے مت ڈالے ،پکڑ دھکڑ کو بند کریں ،اس سے سیاسی درجہ حرارت بڑھے گا،سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں سے تلخیوں میں اضافہ ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…