جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج مسترد ، الیکشن سے ایک دن پہلے 4 وفاقی وزراء کیا کر نے میں مصروف تھے ؟حیران کن دعویٰ

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

گلگت(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )نے گلگت بلتستان میں ہونے والے اتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا۔ حافظ حفیظ الرحمن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن )احسن اقبال نے الیکشن نتائج کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے

حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا۔انہوں نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر صبح میں حکومتی لوگوں کے پاس حاضری دیتے تھے، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ایجنڈا بنایا۔احسن اقبال نے کہا کہ آزاد امیدوار تحریک انصاف کے امیدواروں کے مقابلے میں جیتے، آزاد امیدواروں کی کامیابی کا مطلب یہ ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا، انتخابات سے تین دن پہلے سے کہا جا رہا تھا کہ مسلم لیگ ن کو 3 سیٹیں ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں گلگت بلتستان کے عوام نے مسلم لیگ ن کا خیرمقدم کیا، مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان میں سب سے بڑے جلسے کیے لیکن انتخابات میں ووٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا۔سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ اب کراچی سے پشاور اور گلگت تک احتجاج کیا جائے گا، دھاندلی والے انتخاب سے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں شفاف انتخابات کرانے میں کردار ادا کریں گی۔سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ حفیظ الرحمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اندھا دھند فائرنگ کی گئی لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی، نیا پاکستان بنانے کے لیے گلگت بلتستان میں امن خراب کرایا جا رہا ہے۔حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ یہ دوسرا بزدار گلگت بلتستان میں لانا چاہتے ہیں، الیکشن سے ایک دن پہلے 4 وفاقی وزرا لوگوں میں پیسے بانٹ رہے تھے۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…