فریق نہ ہونے کے باوجود بار بار نام لیا جارہا ہے،سرینا عیسیٰ بھی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی فیصلہ کیس کے سلسلے میں عدالت پہنچ گئیں

16  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیلوں پر سماعت مرکزی وکیل منیر اے ملک کی عدم دستیابی کے سبب 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔نظر ثانی اپیلوں پرسماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر

بینچ نے کی ۔عدالتی نوٹسز پر حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان پیش ہوئے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ بھی درخواست گزار کی حیثیت میں حاضر ہوئیں۔منیر اے ملک کی جگہ وکیل رشید رضوی نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ منیر اے ملک کے نائب وکیل میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، منیر اے ملک نے اس سبب خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اور عدالت سے 4 ہفتوں کا التوا مانگا ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے بینچ کو بتایا کہ اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دینے کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔معاملے میں فریق نہ ہونے کے باوجود میرا نام بار بارلیا گیا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے اس موقع پر مسز سرینا عیسیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں آپکو بعد میں سنیں گے، جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل حامد خان صاحب کو کہا کہ آپ 4 فریقین کی نمائندگی کر رہے ہیں۔آپ نے اپنی درخواستوں میں اضافی گراونڈز شامل کیے ہیں،عدالت

آپکی اور بیگم صاحبہ کی درخواستوں پر بعد میں سماعت کرے گی، عدالت کیس میں مرکزی وکیل منیر اے ملک کا انتظار کریں گی۔فریقین اضافی معروضات جمع کرا سکتے ہیں،ہم تمام افراد کی صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔عدالت عظمیٰ نے اس موقع پر بلال منٹو کی درخواست الگ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…