اسکردو (این این آئی)اسکردو میں یادگار شہداء کے قریب پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان میں تصادم کے نتیجے میں دو اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق دونوں جماعتوں کے کارکنوں کی جانب سے ایک دوسرے پر پتھرائو بھی کیا گیا،پولیس کے مطابق سیاسی کارکنوں کے
درمیان ہونے والے پتھرائو کی زد میں آکر 2 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کی ریلی پیپلز سیکرٹریٹ کے سامنے سے گزر رہی تھی۔واقعہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ،چیف الیکشن کمشنر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔