گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک )گلگت بلتستان الیکشن ، ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ، ایک اور پولنگ سٹیشن کا مکمل نتیجہ آگیا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جی بی ایل اے 24 کے مکمل پولنگ سٹیشن کا غیر حتمی نتیجہ پیپلز پارٹی کے امیدوار انجینئر محمد اسماعیل 6 ہزار 206 ووٹ لے کر
کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے شمس الدین 5 ہزار 361 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔دوسری جانب گلگت بلتستان الیکشن ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعلی گلگت بلتستان مہدی شاہ ہار گئے ۔ گلگت بلتستان کے انتخابی حلقے جی بی اے 7 اسکردو ون سے پاکستان تحریک انصاف کے راجہ محمد زکریا خان نے سابق وزیراعلیٰ و پیپلزپارٹی کے رہنما مہدی شاہ کو شکست دے دی ہے۔جی بی اے 7 اسکردو 1 کے 28 مکمل پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار راجا محمد زکریا نے 5290 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں۔پی پی کے مہدی شاہ 4114 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔خیال رہے کہ سید مہدی شاہ گلگت بلتستان کے پہلے وزیراعلیٰ رہے ہیں اور ان کا دور حکومت دسمبر 2009 سے دسمبر 2014 تک تھا۔