اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )برف باری اور شدید سرم موسم کے باوجود گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔پہلا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق جے بی 12شگر ، پاکستان پیپلز پارٹی کے عمران ندیم نے 91وو ٹ لے کر سب سے آگے ہیں، تحریک انصاف کے رہنما راجا اعظم نے 41ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ن لیگ کے رہنما طاہر شگری ایک ووٹ حاصل کر سکیں ہیں ۔