جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت کی ٹانگیں کانپنا شروع ، گھرجانا یقینی ہو گیا ،ن لیگی رہنما کی گرفتاری پر مریم نواز برس پڑیں

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب نواز شریف کی طرح منتخب وزیر اعظم ہو تو 126دن کا دھرنا بھی ناکام ہو تا ہے مگر جب سلیکٹڈ ہوں تو محض جلسوں سے ٹانگیں کانپنے لگ جاتی ہیں، ان شا اللہ حکومت کو گھر تو جانا ہی پڑے گا۔

مسلم لیگ (ن) ملتان کے رہنما عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری پر اپنے رد عمل میں مریم نواز نے کہا کہ اتنا خوف ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے ہر جلسے سے پہلے وہاں کے رہنمائوں پر کریک ڈائون شروع کر دیاجاتاہے،حکومت کو گھر توجانا ہے ہی پڑے گا ،جلسے پہلے بھی ہوتے آئے ہیں اور انشا اللہ ملتان کا جلسہ بھی اپنے مقررہ وقت پر ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت جتنے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لے یہ ہمارے کارکنوں کے جذبے ہمت اور حوصلے کو پست نہیں کر سکتے۔ عبد الغفار ڈوگر کا جرم یہی ہے کہ وہ نواز شریف کے بیانیے کا علم کئے ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…