جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

موسم سرما کی قبل از وقت تعطیلات،بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ، اہم فیصلے متوقع

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ( پیر) کے روز منعقد ہو گی ۔ اجلاس میں کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر موسم سرما کی چھٹیاں قبل از وقت دینے اور ان کی تعداد میں اضافے پر مشاورت ہو گی ۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ ہمارے لئے بچوں کی زندگی اور صحت اولین ترجیح ہے۔ قبل ازیں خیبرپختونخوا حکومت نے اسکولز میں کورونا پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر تمام اسکولز میں بریک ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں اسکولوں میں صبح اسمبلی کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا کے اسکولوں کے اوقات میں بھی تبدیلی کردی گئی ہے۔ہائی اسکول کی چھٹی ایک بج کر 30 پر ہوگی، پرائمری اسکولز کے اوقات کار صبح 8 بج کر 30 منٹ سے لے کر 12 بج کر 30 منٹ تک ہوں گے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے انتظامیہ کو اسکولوں میں ایس او پیز پر سخت عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ گزشتہ دنوں خیبرمیڈیکل کالج پشاور میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد کالج کو 2 ہفتوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق محکمہ صحت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کالج بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…