سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں عسائیت کو چھوڑ کر دو جوڑوں نے دین اسلام قبول کر لیا جن کو عالم دین نے کلمہ طیبہ پڑھا کر ان کے اسلامی نام رکھ دیئے جس پر اہل اسلام نے نومسلم جوڑوں کو مباکباد دیتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ ذرائع کے
مطابق سرگودھا کے چک 28 شمالی کے عارف مسیح نے اپنی بیوی مسکان مسیح اور چک 100شمالی کے شہباز ارشاد مسیح نے بیوی مقدس مسیح کے ہمراہ دعوت دین کو قبول کر کے مذہب عسائیت کو چھوڑ کر مقامی ماڈل مدرسہ مدینہ غوثیہ کمپنی باغ میں صاحبزادہ قاضی نگاہ مصطفے چشتی کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ لیا جس پر ان کے نام تبدیل کے اسلامی نام محمد شہباز اور مسکان فاطمہ جبکہ محمد عارف کا نام مقدس زہرا رکھ دیئے گے۔جس پر اہل اسلام نے نو مسلم جوڑوں کو مبارکباد دیتے ہوئے خوش آمدید کہا اور قاضی نگاہ مصطفی نے نومسلم کے لئے ایمان کی استقامت کیلئے خصوصی دعا کروائی