لاہور (آن لائن) ڈسڑکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں ایک ارب سے زائد کی کرپشن کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں ایک ارب سے زائد
کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی آڈٹ رپورٹ منظرعام پر آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سی ای او ڈسٹرک ایجوکیشن پرویز اختر نے غیر ضروری دستاویزات کے مطابق ٹھیکے دیئے۔ ٹھیکے دینے میں وزیرتعلیم پنجاب مراد راس بھی شامل ہیں۔سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی نے منظوری کے بغیر 32 سکولوں کو ٹھیکے دیے اور منظور نظر ملازمین کو لاکھوں روپے بغیر منظوری کے ادا کر دیے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ چیئر مین نیب ایک ارب سے زائد مالیت کی کرپشن کا نوٹس لیں۔قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔