جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداران ایکشن، تربت سے واپسی پر رات گئے ملتان شہر کا نجی گاڑی میں بغیر پروٹوکول دورہ

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تربت سے واپسی پر رات گئے ملتان شہر کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صبح نشتر ہسپتال ملتان کا بھی بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پرائیویٹ گاڑی میں شہر کا دورہ کیا اور صبح بھی

نجی گاڑی میں اچانک ہسپتال پہنچے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دوروں سے انتظامیہ اور پولیس حکام مکمل لاعلم رہے- وزیراعلیٰ نے ملتان میں صفائی کی صورتحال اور دیگر شہری سہولتوں کاجائزہ لیا -وزیراعلیٰ نے نشترہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کامعائنہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے صفائی کی خراب صورتحال اور ہسپتال میں علاج معالجے کے حوالے سے عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس نشتر ہسپتال اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو معطل کرنے کاحکم دیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کااظہار کیا اور نشترہسپتال میں علاج معالجے کے حوالے سے عوام کی شکایات پر سخت ناراضگی کااظہارکیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں -صفائی نصف ایمان ہے، ملتان شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات پر بہت افسوس ہوا ہے- نشتر ہسپتال کے دورے کے دوران بھی انتظامات تسلی بخش نہ تھے-شہری سہولتوں سے متعلقہ محکمے اپنا قبلہ درست کر لیں – عثمان بزدار نے کہاکہ میں ہر شہر کے سرپرائزوزٹ کر کے شہری سہولتوں کا خود جائزہ لیتا رہوں گا-متعلقہ افسران خود فیلڈ میں نکلیں اور انتظامات کاجائزہ لیکر بہتری لائیں – دفتر میں بیٹھ کر سب اچھا ہے نہیں چلے گا-

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…