منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اسلام آباد میں کورونا وائرس بے قابو ،مزید 25 تعلیمی ادارے سیل

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن+ این این آئی ) اسلام آباد میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید 25 تعلیمی اداروں کو کورونا وائرس کے کیسز سامنے آ نے پر سیل کر دیا گیا ہے۔ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیاء نے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ سیل کئے گئے تعلیمی اداروں میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے دونوں شامل ہیں۔ مراسلے کے

مطابق متاثرہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد کو 14 دن کے لئے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی ایچ او ضعیم ضیاء نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں سیل کئے گئے تعلیمی اداروں کی تعداد 120 ہو چکی ہے۔دوسری جانب پنجاب میں دو ماہ کے دوران اسکولوں میں چار سو بہتر کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ترجمان محکمہ اسکول کے مطابق ایک سو سترہ اسکولوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ سولہ کو سیل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ کورونا کے سب سے زیادہ کیسز راولپنڈی شہر سے سامنے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے اسکولز میں 8 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 78 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔دوسری جانب مزید 7 تعلیمی ادارے بھی سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے ڈی سی اسلام آباد کو تعلیمی ادارے سیل کرنے کیلئے مراسلے بھیج دیئے۔ڈی ایچ او کے مطابق آئی ایم ایس جی سنگجانی میں 4 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ڈی ایچ او کے مطابق آئی ایم سی بی، ایف 11 تھری میں 3 کورونا کیسز سامنے آئے،ڈی ایچ او کے مطابق آئی ایم ایس پمز، سٹی اسکول، بیکن ہائوس اسکول، آئی ایم سی جی، آئی 9 ون اور آئی ایم ایس جی پنڈ بھگوال میں 2 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ،دو جامعات ڈی سیل کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے ڈی سی اسلام آباد کو مراسلے بھیج دیئے۔ ڈی ایچ او کے مطابق فاسٹ اور نمل یونیورسٹی کے سیل مختلف ڈیپارٹمنٹس کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…