پشاور (این این آئی/آئن لائن)پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قیصر رشید خان کو قائم مقام چیف جسٹس تعینات کردیا گیا۔وزارت قانون کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جسٹس قیصر رشید قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے فرائض انجام دیں گے۔
جسٹس قیصر رشید کا تعلق مالاکنڈ سے ہے اور وہ 2011 میں پشاور ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے۔خیال رہے کہ جسٹس قیصر رشید کو جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال کے بعد قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا عہدہ سونپا گیا ہے اور وہ مرحوم چیف جسٹس کے بعد سینیئر ترین جج ہیں۔گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار سیٹھ کورونا کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کورونا کے باعث انتقال کر گئے وہ گزشتہ چند روز سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ٍ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کورونا کے باعث انتقال کر گئے ہیں وہ گزشتہ چند روز سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جسٹس وقار احمد سیٹھ نے 23 جون2018 کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا عہدہ سنبھالا تھا وہ گذشتہ چند روز سے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اسلام آباد کے نجی ہسپتال کلثوم انٹرنیشنل اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جمعرات کے روز انتقال کر گئے ہیں ملک بھر کی بار کونسلز نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم اور دیانتدار جس سے محروم ہوگیا ہے۔