لاہور(این این آئی)شوگر کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ شوگر ملز مالکان کے ساتھ شیئر کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے افسر کو کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد مصطفی باجوہ کو عہدے سے برطرف کردیا، انہیں
شوگر انکوائری کمیشن سے علیحدہ کردیا گیا تھا اور وہ کچھ ماہ سے معطل تھے۔ایف آئی اے نے سجاد مصطفی باجوہ کے خلاف چارج شیٹ 30 اپریل کو پیش کی گئی تھی۔ سجاد مصطفیٰ باجوہ شوگر انکوائری کمیٹی کے ممبر بھی تھے ان پر الزام تھا کہ انہوں نے بھاری معاوضے لے کر تحقیقاتی رپورٹ ملز مالکان کے ساتھ شیئر کی۔