” میرے بہنوئی کے پلاٹ پر قبضہ تھا اور ۔ ۔ ” وزیراعظم نے عمر شیخ کو سی سی پی او لاہور لگانے کی حیران کن وجہ بتا دی

13  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی تعیناتی کے پیچھےاصل وجہ بیان کر دی ۔پروگرام میں وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ “ایک آدمی نے پولیس کو ڈرا دیا اور پولیس نے کام شروع کردیا ، اس طرح کا کوئی بندہ

آپ کو آئی جی نہیں مل رہا، یعنی جب تک پولیس کے اندر احتساب کا خوف نہیں ہوگا، وہ کام نہیں کرے گی “؟ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ “میں آپ سب کو بتائوں کہ سی سی پی او کی تبدیلی کا فیصلہ کیوں کیا گیا ؟ میرے بہنوئی کے پلاٹ پر پی آئی اے سوسائٹی میں پانچ سال سے قبضہ تھا، ہماری حکومت آئی تو اس نے کہاکہ آپ کی حکومت ہے ، قبضہ تو چھڑوا دو، وہ قبضہ گروپ تھا، ایک سال سے زیادہ عرصہ بیت گیا، ، جوبھی آئے ، یہی کہے کہ ہورہاہے جی ہورہاہے ، کچھ نہیں ہورہاہوتاتھا”۔عمران خان کاکہناتھاکہ وزیراعظم کے بہنوئی کے یہ حالات ہیں اور تو چھوڑیں، وہ قبضہ نہیں چھڑوایا جاسکا، اور بھی لوگوں کے پلاٹس پر قبضے تھے ، ساتھ والے پلاٹ کے مالک یوسف نے میرےبرادران لاء کو فون کیا کہ ساتھ والا پلاٹ میرا ہے اور قبضہ گروپ مجھے دھمکیاں دے رہاہے ، پھر مجھے بتایاگیا کہ وہ اسے دھمکیاں دے رہے ہیں، جان سے ماردیں گے اور شام کو اسے گولی مار دی گئی ، میں نے آئی جی کو فون کیا، قبضہ گروپ کو پتہ ہے کہ ان پلاٹس پر وزیراعظم کی نظر ہے ، اگر اس کو دن دیہاڑے گولی مار دی ہے اور کچھ ہوا ہی نہیں ، وہ آزاد دندناتے پھر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…