ٹی ٹیز کے ذریعے پیسہ بیرون ملک منتقل کیا جاتا تھا،تمام داستانیں سچ تھیں، شہزاد اکبر کا نواز شریف کے ویزے بارے بھی اہم انکشاف

11  ‬‮نومبر‬‮  2020

لاہور(آن لائن) مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ پر فرد جرم کا مطلب ہے تمام داستانیں سچ تھیں، ٹی ٹیز کے ذریعے پیسہ بیرون ملک منتقل کیا جاتا تھا، عدالتی فیصلہ پڑھنے پر لیگی صدر کی کارستانیوں کا پتہ چل جائے گا، شہباز فیملی کے خلاف 7 اعشاریہ تین ارب کا ریفرنس ہے،نوازشریف کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت کیساتھ روزانہ رابطہ ہورہا ہے،

نوازشریف کے وزٹ ویزاکی مدت رواں ماہ ختم ہوجائیگی، نوازشریف کی واپسی کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتا،جب تک عمران خان ہیں اپوزیشن کواین آراونہیں ملے گا۔ مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آج لاہور اور میرے لیے ایک تاریخی دن ہے، مجھ پر الزام ہے ایک سال سے چوری اور کرپشن کی جھوٹی داستانیں سنا رہا ہوں، آج ان داستانوں پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، آج شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد ہوگئی ہے، فرد جرم کا مطلب ہے وہ تمام داستانیں سچ تھیں۔انہوں نے کہاکہ چارج شیٹ کے مطابق کل 16 ملزمان ہیں، 16 میں سے 4 ملزمان اشتہاری قرار دے دیئے گئے ہیں، داماد ہارون یوسف بھی اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں، سلمان شہباز، علی احمد، طاہر نقوی، ہارون یوسف کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، طاہر نقوی کو دبئی سے واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا عدالتی فیصلہ پڑھنے پر شہباز شریف کی کارستانیوں کا پتا چل جائے گا، عدالتی فیصلے میں ایک ایک چیز کو واضح بیان کیا گیا ہے۔مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے مزید کہا نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ہے، نیب مفرور طاہر نقوی کی واپسی کیلئے اقدامات کر رہا ہے، شہباز شریف کہتے ہیں مجھ پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، ٹی ٹیز کے ذریعے پیسہ دوسرے ملک بھیجا جاتا تھا، تمام ای میلز اور دستاویزات شواہد کا حصہ ہیں، شریف فیملی

کی خواتین کا احترام کرتے ہیں، آپ نے اپنی خواتین کے نام پر ٹرانزیکشنز کیوں کیں؟۔انہوں نے مزید کہاکہ منی ایکس چینج چلانے والے شاہد محمود اور آفتاب کا کردار بھی اہم ہے، شاہد محمود پاکستان، آفتاب لندن میں منی ایکس چینج چلاتے تھے، تیسرا مفرور شریف گروپ کا اسسٹنٹ مینجر طاہر نقوی دبئی میں ہے، 70 سے زائد افراد نے ان کو ٹی ٹیز بھیجیں، منظور پاپڑ والا کیسے شہبازشریف

خاندان کو پیسے بھیج سکتا ہے، مشتاق چینی اپنا جرم قبول کر چکا ہے، جس دن سے کیس بنا ہے دونوں باپ بیٹا ایک ہی بات کر رہے ہیں، میری کمر درد ہے، مجھے کرسی نہیں دی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ منظورپاپڑوالاکیسے شہبازشریف خاندان کوپیسے بھیج سکتاہے،مشتاق چینی اپناجرم قبول کرچکاہے،ان لوگوں نے لوٹی ہوئی رقوم بینک کے ذریعے وائٹ کیں،ٹی ٹیز

بھیجنے والے تمام لوگ منظور پاپڑ والے جیسے ہیں،نصرت شہباز کے نام سے تمام ٹی ٹیز جعلی ہیں،پیسہ فراڈ کے ذریعے بھیجا گیا جو منی لانڈرنگ کہلاتی ہے،یہ عوامی دستاویز ہیں جنہیں تفصیل سے پڑھنے کی ضرورت ہے،ان لوگوں نے لوٹی ہوئی رقوم بینک کے ذریعے وائٹ کیں، شہبازشریف کی مشہورگرین لینڈکروزراسی پیسے سے خریدی گئی۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن والے حکومت

سے نیب قوانین ختم کرکے این آراومانگ رہے تھے،فردجرم میں آپ کے کک بیکس اورکمیشن بھی آگئے ہیں،احتساب کے عمل کوآگے بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں،آج شاہدخاقان عباسی پربھی فردجرم عائدہوناتھی،شہبازشریف نے وکیل مقررکرنے میں بھی ڈنڈی ماری،شہبازشریف نے اپنے لیے سینئر،حمزہ کیلئے جونیئروکیل رکھاہے،کبھی کمردرد،کبھی آپ کے

کمرے میں چوہے آجاتے ہیں،مجھے کوئی شوق نہیں آپ کے معاملے پرآکربات کروں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت کیساتھ روزانہ رابطہ ہورہاہے،نوازشریف اس وقت برطانیہ میں وزٹ ویزا پرہیں،نوازشریف کوکوروناکے باعث وزٹ ویزامیں 6 ماہ کی رعایت دی تھی،نوازشریف کے وزٹ ویزاکی مدت رواں ماہ ختم ہوجائیگی، نوازشریف کی واپسی کی حتمی تاریخ

نہیں دے سکتا،جب تک عمران خان ہیں اپوزیشن کواین آراونہیں ملے گا۔ایک اور سوال کے جواب میں شہزاداکبر نے کہاکہ نوازشریف لاہورہائیکورٹ کوحلف دینے کے بعدبیرون ملک گئے،نوازشریف کوانسانی ہمدردی کی بنیادپرجانیکی اجازت دی،شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کی راہ میں بھائی صاحب رکاوٹ ہیں،نوازشریف نے اس سے پہلے بھی کئی بار قوم کودھوکادیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…