سکول اور دیگر تعلیمی اداروں کی بندش کا معاملہ اہم قدم اٹھا لیا گیا‎

11  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کے باعث این سی او سی نے بڑےعوامی تقریبات پر پابندی ، ہائی رسک ایریاز میں پابندیاں سخت کرنے اور اسکولوں میں موسم سرما کی قبل از وقت تعطیلات دینے کی سفارش کردی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا۔ نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق

نیشنل کوآرڈینیٹراین سی او سی لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان ، وزیرتعلیم شفقت محمود،معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت میجرجنرل عامر اکرام شریک ہوئے جبکہ صوبائی چیف سیکرٹریز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔اجلاس میں ملک میں کورونا کیسز، ایس اوپیز پرعملدرآمد اور تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی صورتحال پر غور کیا گیا۔صوبائی چیف سیکریٹریز نے کورونا کیسز،ایس او پیزپرعملدرآمد اور متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی۔کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے پر این سی او سی اجلاس میں بڑے فیصلے کئے گئے ، این سی او سی نے بڑےعوامی تقریبات پر پابندی اور کورونا کے ہائی رسک ایریاز میں پابندیاں سخت کرنے کی سفارش کر دی ، تجویزکےمطابق پانچ سو سے زائد افراد کے اجتماع پرفوری پابندی لگائی جائے۔وفاقی و صوبائی متعلقہ حکام نے این سی او سی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا کے پھیلاؤکی شرح میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اور تعلیمی اداروں میں بھی مثبت کیسزکی شرح بڑھ رہی ہے۔جبکہ این سی اوسی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیرتعلیم کی زیرصدارت 16نومبر کو اعلیٰ سطح اجلاس ہوگا، 16نومبر کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…