لاہور(آن لائن )حکومت پنجاب نے ہر ضلع میں اینٹوں کے ریٹ فکس کر دئیے ہیں اے کلاس اینٹیں 6800 روپے جبکہ بی کلاس اینٹیں 5300 روپے میں فروخت ہو گی ۔ خلاف ورزی پر فوری جرمانے اور سزائیں ہونگی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔نوٹیفکیشن
میں کہا گیا ہے کہ ریٹ میں ہیر پھیر کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے ۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر محمدعلی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان نے کارروائی کرکے مہنگے داموں اینٹیں فروخت کرنے پر بھٹہ مالکان کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا۔