جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

جن کے پاس ہر روز نیا ماسک خریدنے کی گنجائش نہیں، وہ اتنا جرمانہ کیسے بھریں گے؟ عوام نے حکومتی ہدایات اور وارننگز ہوا میں اڑادیں

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کراچی /اسلام آباد (این این آئی) کورونا وائرس سے مسلسل اموات اور بڑھتے کیسز پر بھی عوام ٹس سے مس نہ ہوئے، حکومتی اعلانات، ہدایات، وارننگز سب ہوا میں اْڑا دیں۔تفصیلات کے مطابق ملک میں ہر جگہ سماجی فاصلے کی پابندی بھی

نظر انداز کی جا رہی ہے، عوام تو عوام قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھی خود کو پابندی سے مستثنیٰ سمجھنے لگے۔بازار ہوں یا ہوٹل، پارک ہوں یا گزرگاہیں، ہر مقام پر انتظامیہ کورونا وائرس سے بچائوکے قواعد پر عمل درآمد میں ناکام ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک بھر میں ماسک نہ پہننے پر 100 روپے جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت کی گئی ، کراچی شہر میں کمشنر کی جانب سے 500 روپے جرمانہ رکھا گیا مگر کسی کے کان پر کوئی جوں تک نہیں رینگ رہی اور لوگ ماسک پہننے یا احتیاط کرنے کیلئے تیار نہیں ۔کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں ماسک نہ پہننے کا جرمانہ سو روپے ہے تو یہ جرمانہ کراچی میں 500 روپے کیوں ہے؟شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن کے پاس ہر روز نیا ماسک خریدنے کی گنجائش نہیں، وہ 500 روپے جرمانہ کیسے بھریں گے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…