اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے مشیر خاص برائے پٹرولیم ندیم بابر امریکہ کے صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے لئے امریکہ میں موجود ہیں۔ ندیم بابر امریکی شہریت کے حامل شہری ہیں اور عمران خان نے سپریم کورٹ کے احکامات
کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے امریکی شہری کو اہم وزارت پٹرولیم کا سربراہ بنا رکھا ہے۔ مشیر وزیراعظم ندیم بابر دس روز کی چھٹیاں لے کر امریکہ گئے تھے اور انہوں نے 7نومبر کو واپس آنا تھا لیکن ابھی تک وہ امریکہ سے واپس نہیں آئے ہیں َ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ غیر ملکی شہریت رکھنے والوں کو اہم پوسٹوں پر تعینات نہیں کریں گے لیکن ندیم بابر کو اہم پوسٹ پر تعینات کر کے خود اپنے بیان کی نفی کر رہے ہیں۔ندیم بابر اہم کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھتے ہیں ان کی ایک پاور کمپنی اورینٹ نامی فرم موجود ہے جس پر گیس بجلی چوری اور ٹیکس چوری کے الزامات ہیں لیکن عمران خان نے ان الزامات کے باوجود ندیم بابر کو اپنا مشیر بنا رکھا ہے اس حوالے سے ندیم بابر کو وٹس ایپ پر پیغام بھیج کر ان کا موقف جاننے کی کوشش کی لیکن موصوف نے خبر فائل کرتے وقت تک جواب نہیں دیا۔ ندیم بابر پاکستان کی اہم وزارت کے سربراہ ہیں لیکن وہ امریکی شہریت رکھتے ہیں۔