ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

وفاقی حکومت قانون توڑتی پھر رہی ہے اور الیکشن کمیشن سویا ہوا ہے ، گلگت بلتستان میں پری پول دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا، سینیٹر مولا بخش کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں پری پول دھاندلی کا آغاز کر دیا ہے ۔ اپنے بیان میں سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں جلسہ کرکے

انتخابی ضابطوں کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت قانون توڑتی پھر رہی ہے اور الیکشن کمیشن سویا ہوا ہے ، انتخابات کی مہم کے دوران وزیراعظم کیسے وہاں جا سکتے ہیں ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی وزیر ووٹرز کو ہزاروں کروڑ دینے کے جھوٹے وعدے کرتے پھر رہے ہیں ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب الیکشن مہم سے وفاقی حکومت لرز گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کٹھ پتلی وزیراعظم خوفزدہ ہو کر خود دوڑے دوڑے گلگت بلتستان پہنچے ، عمران خان نے خالی کرسیوں اور سرکاری لوگوں سے خطاب کیا ۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام نے تبدیلی کے نام پر تباہی کے ایجنڈہ کو مسترد کر دیا ہے ، اب صوبے بنانے اور دیگر سکیموں کے اعلانات کر کے دھاندلی کا آغاز کیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جیالے تیار رہیں اگر دھاندلی ہوئی تو چیئرمن کی قیادت میں اسلام آباد میں دھرنا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ اب بھی وقت ہے الیکشن کمیشن آنکھیں کھولے اور اپنا کردار ادا کرے ، گلگت بلتستان میں دھاندلی ہوئی تو اس کا حساب اسلام آباد میں آکر لیں گے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…