جس ادارے کے ساتھ پاکستان کا نام ہو حکومت نے اسے تباہ کردیا، بلاول بھٹو زرداری کا حیرت انگیز دعویٰ

1  ‬‮نومبر‬‮  2020

غذر(آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جس ادارے کے ساتھ پاکستان کا نام ہو حکومت نے اسے تباہ کردیا، گلگت بلتستان کی عوام کو صرف پیپلز پارٹی کے دور میں ہی حقوق ملتے ہیں، گلگت انتخابات جیت کر یہاں کی تقدیر بدل دیں گے کیونکہ گلگت کے عوام کو سہولیات فراہم کرنا پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔غذر میں جلسہ عام سے خطاب کے

دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھا کٹھ پتلی سوچ رہا ہے کہ کارڈ سے بے نظیر کی تصویر ہٹائی جائے، یہ سمجھ رہے ہیں کارڈ سے بے نظیر کی تصویر ہٹا کر انہیں دلوں سے نکال دیں گے، عوام کو سہولیات فراہم کرنا پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، گلگت بلتستان کے انتخابات جیت کر یہاں کی تقدیر بد ل دیں گے، عوام کو روز گار فراہم کریں گے، ہم گلگت بلتستان کو حق ملکیت دلوائیں گے، کراچی اور سندھ میں مفت علاج کرسکتے ہیں تو یہاں بھی کرسکتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے لئے سی پیک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے لیکن نالائق اور نااہل لوگوں کو سمجھ ہی نہیں کہ سی پیک کیا ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی تو سب سے پہلے سی پیک کا فائدہ گلگت بلتستان کو ہوتا ، عمران خان کہتے ہیں کہ سی پیک پر کام کریں گے لیکن انہوں نے کوئی کام نہیں کیا، وہ فاٹا اور گلگت بلتستان کیعوام کو سی پیک کی وجہ سے فائدہ نہیں دلاسکے، عوام آپ کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بے روزگاری اور غربت میں اضافہ کیا ہے، جس ادارے کے ساتھ پاکستان کا نام تھا حکومت نے اسے تباہ کردیا ، ہمارے ڈاکٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے، میں حیران ہوں ملک کا وزیراعظم ایک تقریر میں اتنا جھوٹ بولتا ہے، کہتے ہیں کرپشن کا خاتمہ کریں گے یہ نعرہ ہم کب سے سن رہے ہیں،

کرپشن کرنے والوں کے لیے ایک قانون صرف پیپلز پارٹی بنا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب کو گلگت بلتستان کی آزادی مبارک ہو لیکن یہآزادی گلگت بلتستان کی عوام نے خود چھینی ہے۔ گلگت بلتستان کی عوام کو صرف پیپلز پارٹی کے دور میں ہی حقوق ملتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کے عوام کو روز گار فراہم کریں گے جنہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا اور ہم ہی شہید بھٹو

کے مشن کو ا?گے بڑھائیں گے۔ بھٹو نے آپ کو ظلم سے آزادی دلائی اور آپ کو آواز دی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ شہید بھٹو نے گندم، چینی اور نمک پر سبسڈی کا بندوبست کیا اور انہوں نے ہی ایف سی آر کا خاتمہ کیا تھا۔ پیپلز پارٹی نے غربت اور بے روزگاری سے نجات دلانے کے لیے اقدام کیے۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نیعوام کو جمہوری اور سیاسی آزادی دی اور پیپلز پارٹی نے

ہی گلگت بلتستان اسمبلی بنائی، وزیراعلیٰ دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے حدیث میں منافق کی جتنی نشانیاں بتائی گئی ہیں وہ سب ہمارے وزیراعظم میں پائی جاتی ہیں۔ حدیث میں ہمیں منافق کی چار نشانیاں بتائی گئی ہیں، ایک جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے،

دو جب وہ بات کرے تو جھوٹ بولے، تین جب جھگڑا کرے تو گالی دے اور چار جب معاہدہ کرے تو بے وفائی کرے۔اور اسلام کی بتائی ہوئی منافقت کی یہ چاروں نشانیاں ہمارے وزیراعظم میں پائی جاتی ہیں، ہمارا وزیراعظم منافق وزیراعظم ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…