کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں انڈے فی درجن 200روپے سے کم نہ ہوسکے شہریوں نے آج سے انڈوں کا بائیکا ٹ کرنے کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں گزشتہ کئی دنوں سے انڈوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد شہر میں انڈے 200روپے فی درجن فروخت کئے جا رہے
ہیں جسکے بعد شہریوں کی بڑی تعداد انڈے کھانے سے قاصر ہے۔شہریوں کی جانب سے انڈوں کی قیمت میں کمی نہ آنے کے بعد آج سے پانچ نومبر تک انڈوں کی خریداری کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ انڈوں کی قیمتوں میں ناجائز اضافے کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔