اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

سیاسی انتقام میں پاگل سلیکٹڈ وزیراعظم کی اوچھی اور خلاف قانون حرکتیں ان کا ڈولتا اقتدار نہیں بچا سکتیں،ایاز صادق معاملے پر ن لیگ کا شدید ردعمل

datetime 31  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کا اعلی سطحی اجلاس جاتی امراء رائے ونڈ میں منعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اورآئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا گیا،اجلاس میں پی ڈی ایم کے جلسوں کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری، معیشت کی ابتری، خارجہ پالیسی کی ناکامیوں پر تشویش کا

اظہار کیا گیا، اجلاس میں سردار ایاز صادق کے خلاف منفی اشتہاری مہم چلانے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ وضاحت جاری ہونے کے باوجود اس طرح کے ہتھکنڈے در اصل عوام کی توجہ مہنگائی، بیروزاری،معیشت کی تباہی اور خارجہ پالیسی سمیت ہر محاذ پر بد ترین نالائقی و ناکامی سے ہٹانا چاہتی ہے۔اجلاس میں سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی، سیکرٹری جنرل احسن اقبال، سردار ایاز صادق، نائب صدر مریم نواز، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق، انجینئر خرم دستگیر خان، مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب، میاں جاوید لطیف، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے گوجرانوالہ، کراچی اور کوئٹہ کے کامیاب جلسوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا کہ عوام پی ڈی ایم کی سیاسی جدوجہد میں جس جوش وجذبے کا اظہار کررہے ہیں، اور جلسوں میں شرکت کررہے ہیں اس سے سلیکٹڈ حکومت کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں۔ سلیکٹڈ حکومت کا پراپیگنڈے کے محاذ پر ایڑیاں رگڑنا اور بھارتی میڈیا کے زیراثر غداری کے اوچھے بیانیے کا پرچار شکست خوردگی کی علامت ہے۔ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ اگلے مرحلے میں خیبرپختونخوا ہ میں پی ڈی ایم کے جلسوں کو بھرپور کامیاب بنانے کے لئے عوام اور کارکنان کو فعال کیاجائے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)پی ڈی ایم اور پارٹی کے

پلیٹ فارم سے ووٹ چوری کے خلاف اور عوام کے آئینی، قانونی، جمہوری اور معاشی حقوق کے لئے تاریخی کردار ادا کررہی ہے اور مستقبل میں اس سے بھی زیادہ قوت سے اپنا کردار ادا کرے گی اور کسی بھی قیمت پر اپنے بنیادی نصب العین سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔اجلاس نے پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازکو جیل

میں قانونی سہولیات نہ دینے کی وزیراعظم عمران خان کی آئی جی جیل خانہ جات کو دھمکی کی شدید مذمت کی اور قرار دیا کہ فسطائیت اور سیاسی انتقام میں پاگل سلیکٹڈ وزیراعظم کی اوچھی اور خلاف قانون حرکتیں ان کا ڈولتا اقتدار بچا نہیں سکتیں۔ اجلاس نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی آئین، قانون، جمہوریت، پارٹی نظریہ کے لئے قربانیوں اور سیاسی انتقام

کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس نے پارٹی رہنماوں اور کارکنان کے جذبے کو بھی سراہا کہ وہ قائدمحمد نوازشریف کی قیادت میں پورے عزم اور جرات سے میدان عمل میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ اجلاس میں پارٹی کے مستقبل کے پروگراموں، سیاسی سرگرمیوں اور سیاسی جدوجہد کے حوالے سے بھی لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…