فیصل آباد (آن لائن) عید میلادالنبی کے موقع پر لنگر کی تقسیم کرنے کے دوران ہارٹ اٹیک سے بھائی کی موت کا سن کردوسرا بھائی بھی چل بسا، ایک گھر سے دونوں بھائیوں کے اکھٹے جنازے اٹھنے پر پورا علاقے کی فضاء سوگور ہوگئی آن لائن
کے مطابق فیصل آباد کی سب سے بڑی تحصیل جڑانوالہ کی غلہ منڈی میں عیدمیلاد النبی ؑﷺ کے موقع پر مرکزی جلوس میں شامل شرکاء کیلئے دو بھائی مقبول احمد جٹ اور نثار احمد جٹ مصفائی لنگر کی تقسیم کر رہے تھے کہ اسی دوران مقبول احمد کو ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا بھائی اپنے بھائی کی ہلاکت کو سن کر برداشت نہ کرسکا اور بھی چل بسا،دونوں بھائیوں کی ایک ساتھ موت کی خبر پورے شہر میں جنگل میں آگ کی طرح کی پھیل گئی اور ہر آنکھ آشکبار تھی ایک گھر سے دونوں بھائیوں کے اکھٹے جنازے اٹھنے پر پورا علاقے کی فضاء سوگور ہوگئی جاں بحق ہونیوالے دونوں بھائیوں کی نمازجنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ایک دوسرے کے پہلوؤں میں سپردخاک کردیا گیا۔