لاہور(این این آئی)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے باہمی تبادلوں پر عائد پابندی ختم کردی۔ذرائع کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے انتظامی، ویڈ لاک اور ہارڈ شپ کی بنیادوں پر تبادلوں سے پابندی اٹھالی ہے، اساتذہ سے
تبادلوں کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصول کا عمل شروع کردیا گیا، اساتذہ باہمی تبادلوں، انتظامی، ویڈ لاک اور ہارڈ شپ کی بنیادوں پر تبادلے کیلئے اپلائی کرسکیں گے، 15 نومبر کے بعداساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔