جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

مہنگائی، کابینہ میں بیوروکریسی پر ملبہ ڈالنے پر خواجہ آصف وزیر اعظم پر برس پڑے،چینی اور گندم بارے حیرت انگیز دعویٰ

datetime 31  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے آٹا چینی بحرانوں سمیت ہوشربا مہنگائی کے شکار عوامی احتجاج کے بعد وزیراعظم عمران خان کے ایکشن کے بعد وفاقی کابینہ پر برہمی کے اظہار اور اس سب کا ملبہ بیوروکریسی پر ڈالنے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور انکی کابینہ 2 سال سے زیادہ

عرصہ حکومت گزارنے کے بعد اگر یہ واویلہ کرے کہ مہنگائی و دیگر بحرانوں کے ذمہ دار ہم نہیں بیوروکریٹ ہیں تو شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے،ایک سال قبل گندم ایکسپورٹ کی جارہی تھی آج اگلے1سال بعد پاکستان گندم امپورٹ کر رہا ہے۔یہ بات انھوں نے صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ایک سال قبل پاکستان چینی ایکسپورٹ کررہا تھا اگلے ایک سال بعد آج ہم چینی امپورٹ کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومتی شروعات کے ایک سال میں عوام نے مہنگائی کی کڑوی گولیاں کھا لیں انھوں نے کہا کہ آج عوام مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر حکومت مخالف ریلیوں جلسوں میں پیش پیش ہیں اور موجودہ حکومت کو لعن طعن کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکمرانوں عوام کی حالت زار پر رحم کرو اور عوام سے دو وقت کی روٹی تو چھین چکے اور مزید عوام کو کیوں مہنگائی و ظلم کی چکی میں پس رہے ہو۔ انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف کو تبدیلی کے نام پر ووٹ دیئے تھے وہ اب ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہم نے زندگی میں بہت بڑی غلطی کی جو تحریک انصاف کو ووٹ دئیے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں نے حکمرانوں کو ان کی اوقات دکھا دی ہے اور ان جلسوں میں عوام کی شرکت سے حکمرانوں کا بگل بج چکا ہے اور بہت جلد حکمران اپنا بوریا بستر باندھ کر اپنے گھروں کو رفو چکر ہو جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…