جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان نے آئی جی جیل خانہ جات کو بلا کر کیا دھمکی دی؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے حکومت کو اپوزیشن کے بیانات بھارتی بیانیے سے منسوب کرنے کے سواکوئی کام نہیں ۔لاہور میں عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ملک پر نالائق اورنااہل ٹولہ مسلط ہے۔

مہنگائی بڑھ گئی ہے، معیشت کی تباہ حالی بھی سب کے سامنے ہے، بجلی، چینی اور آٹے کی قیمتوں کا بوجھ عوام پرڈالا گیا۔ ملک میں کوئی عوامی فلاح کاکام نہیں ہورہا، کوئی گورننس نہیں ،جس کا جو دل کر تا ہے وہی کررہا ہے۔ حکومتی فیصلے بروقت نہ ہوئے جس کی وجہ سے بوجھ عوام پر پڑا، کابینہ ارکان خود بتارہے ہیں کہ پانچ پانچ گھنٹے کی میٹنگ ہوتی ہے، ایجنڈا کچھ ہوتا ہے اور وزیراعظم کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔سردار ایاز صادق کے بیان سے متعلق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت ایاز صادق کا اسمبلی میں دیا گیا بیان چیلنج نہیں ہوسکتا، اگر انہوں اگر غلط بات کی تھی تو کیا اسپیکر سوئے ہوئے تھے؟ اسپیکر نے ایاز صادق کا بیان حذف کیوں نہیں کیا؟ اسپیکر بیان حذف کردیتے وہ شائع نہیں ہوتا جب کہ حکومتی ٹیم بھی ایوان میں موجود تھی، انہوں نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا، محض انتقام کے باعث پی ڈی ایم (ن) لیگ اور ان کی قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے نفرت، انتقام اور ہرزہ سرائی کی جارہی ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت صرف مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے، حکومت نے جھوٹے مقدمات میں اپوزیشن اراکین کو پھنسایا ہے، اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائی افسوسناک ہے، شہباز شریف کے خلاف بے بنیاد کیسز کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

ایجنڈا کچھ ہوتا ہے اور وزیراعظم کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم اپوزیشن کو گالیاں دینے والوں کی تعریف کرتے ہیں، ملک کو انارکی کی طرف لیجایا جا رہا ہے ،انتقام کی آگ گلی محلوں تک پھیل گئی توحالات قابومیں نہیں ہوں گے۔مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان اختلاف سے

متعلق (ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز شہباز شریف کی بیٹی ہیں، ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، حکومتی ترجمانوں کا کام اپوزیشن کے خلاف بیانیہ بناناہے۔ حکومت کو اپوزیشن کے بیانات بھارتی بیانیے سے منسوب کرنے کے سوا کوئی کام نہیں ،رانا ثنااللہ نے کہا کہ موجودہ

حکومت کو انتقامی کارروائی کے سوا کوئی کام نہیں، حکومت کو اپوزیشن کے بیانات بھارتی بیانیے سے منسوب کرنے کے سوا کچھ کام نہیں۔رانا ثنا نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نے آئی جی جیل کو بلا کر دھمکی دی کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کوئی سہولت نہ دی جائے،

اگر انہیں کوئی سہولت دی تو آپ کو نہیں چھوڑوں گا۔ رانا ثنا نے مزید کہا کہ انتقام کی مہم جوئی نااہل اور نالائق حکمران ٹولہ چلارہا ہے، یہ آگ ابھی عدالتوں اور ایوانوں میں ہے اگر یہ آگ گلی محلوں تک پھیلی تو حالات کسی کے بس میں نہیں رہیں گے، چیف جسٹس پاکستان، آرمی چیف، چیئرمین نیب سے اپیل کرتا ہوں کہ صورتحال کو دیکھیں ۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…