جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

کرونا وائرس کیسز میں اضافہ ہونے لگا ، اسلام آباد میں مزید پانچ سیکٹر ز کی متعدد گلیاں سیل کر د ی گئیں

datetime 30  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) اسلام آبادمیں کوروناوائرس کےباعث ا سمارٹ لاک ڈاؤن ،متعد د گلیاں سیل کر دی گئیں ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آے ہیں جس کے بعد متعدد گلیوں کو سیل کر دیا گیا ہے ۔ایف 6ٹو،ایف 6تھری،ایف 6فور،ایف 10فوراورآئی 10ٹوکی مختلف میں کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث مختلف سیکٹرز کی گلیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفاقت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق دس سیکٹر میں مثبت کیسزآنے پر گلیوں کو سیل کرنے کا عندیہ دیا تھا ۔سیکٹر ایف الیون تھری میں سٹریٹ 46، سیکٹر 2 میں سٹریٹ 23، سیکٹر آئی ایٹ 2 میں سٹریٹ 58 اور سیکٹر تھری میں سٹریٹ 57 جب کہ سیکٹر آئی ایٹ 4 میں سٹریٹ نمبر 91 اور سیکٹر 4 میں سٹریٹ 91 کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ میڈیا ٹاؤن بلاک ڈی میں کیس مثبت آنے پر سٹریٹ نمبر 10 جب کہ سیکٹر جی الیون 2 میں سٹریٹ 33 اور جی سکس 2 میں سٹریٹ 35 کو سیل کیا جا رہا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستان ٹاؤن میں کورونا کیسز سامنے آنے پر سٹریٹ نمبر 30 کو سیل کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ گلیوں کو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سیل کیا جا رہا ہے، ملازمت پیشہ افراد کو کورونا کی منفی رپورٹ آنے پرآ مدورفت کی اجازت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں عوام کو احتیاط کرنا ہوگی جب کہ مقامی اسسٹنٹ کمشنرز اور ہیلتھ ٹیموں کو نگرانی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 57 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3.8 کی اوسط سے 157 کیسز مثبت آئے ہیں ۔ ‎



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…