جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

گستاخانہ خاکوں کے خلاف پی ٹی آئی رکن کا ننگے پاؤں فرانس ایمبیسی تک مارچ، فرانسیسی سفیر کو خط میں مسلمانوں کے جذبات سے آگاہ کیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) گستاخانہ خاکوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رکن کا ننگے پاؤں مارچ کراچی میں فرانس ایمبسی کا مارچ ایم پی اے راجہ اظہر نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ضلعی کورنگی کے عہدیداروں کے ہمراہ

سرسید ہسپتال کورنگی سے فرانس ایمبسی تک ننگے پاؤں مارچ کیا اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف فرانسسی سفیر کو خط جمع کروایا خط کے متن میں راجہ اظہر نے کہا کہ فرانس کی مکروہ جسارت پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان رنجیدہ ہیں ہم اپنے پیارے نبیؐکی ناموس کی حفاظت کے لیے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہیں آزادی کے نام پر مذاہب کی توہین نہیں ہونی چاہیئے ۔نبی اکرم ؐ پوری کائنات میں سب سے افضل ہیں فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیانیے پرہم اپنا احتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں کسی کوحق نہیں کہ مسلمانوں کی دل آزاری کرے انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فرانس کی معاشی اور سوشل بائکاٹ بے حد ضروری ہے عوام سے فرانسسی مصنوعات کے بائکاٹ کی اپیل کرتے ہیں اسلام دشمن طاقتیں جذبہ ایمانی کے اول وآخر ذریعہ ایمان کو تباہ کرنا چاہ رہی ہیں نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے فرانس کے اقدام سے امت مسلمہ کے دل دکھے ہیں آج ہر مسلمان سراپااحتجاج ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…