اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

شریف خاندان میں پھوٹ پڑ چکی، مریم نواز نے مسلم لیگ کو اپنے نام سے رجسٹر کروانے کیلئے قانونی مشاورت مکمل کر لی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) شریف خاندان میں پھوٹ پڑ چکی، مریم نواز نے مسلم لیگ کو اپنے نام سے رجسٹر کروانے کیلئے قانونی مشاورت مکمل کر لی، یہ بات وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد دسمبر نہیں دیکھ پائے گا، آل شریف میں پھوٹ پڑچکی ہے، مریم صفدر ن لیگ کو اپنے

نام سے رجسٹر کرانا چاہتی ہیں، انہوں نے کہا کہ وکلاء سے بیگم صفدر نے مشاورت شروع کر دی ہے، جاتی امراء آنا جانا شہباز شریف خاندان کا بند ہو چکا ہے، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مریم نواز اپنا اور مکس اچار پارٹی کا بیڑا غرق کریں گی۔ انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور نواز شریف کو مولانا فضل الرحمان نے واضح پیغام بھجوایا ہے کہ آپ کے بیانیے کا بوجھ زیادہ دیر نہیں اٹھا سکتے، ان کا بیانیہ قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایاز صادق سمیت پی ڈی ایم کی جو بھی قیادت انڈین بیانیے کے ساتھ چل رہی ہے، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کو گرفتار کیا جائے اور ملک دشمن بیانیے کا پر چار کرنے والی قیادت کو نشان عبرت بنایا جائے۔انہوں نے بھارتی میڈیا کے بارے میں کہا کہ وہ انتہائی گھٹیا پن کا مظاہرہ کرتا ہے۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں عوامی فلاح اور علاقائی مسائل کے فوری حل کے لیے کام جاری ہے،گزشتہ ادوار میں غیر متوازن پالیسیوں اور فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم سے دیہی اور چھوٹے علاقوں سے بڑے شہروں پر اربنائزیشن کے باعث بوجھ پڑا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سردار عثمان بزدار

کی قیادت میں چھوٹے سے درمیانے درجے کے شہروں کو ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں لا کر پائیدار ترقی کی بنیاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت نے پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت اربوں روپے کے منصوبہ جات پر کام کی رفتار تیز کر دی ہے۔ اس سلسلے میں مالی سال 2020-21 کے لیے پنجاب کی 9 ڈویژنوں کو 36 اربوں روپے سے زائد کے منجمند فنڈز کا اجرا کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…