جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

’’حضرت محمدؐنے فرمایا: رحم دلی ایمان کی علامت ہے‘‘ عید میلاد النبیؐ پر برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کےپیغام نے تمام مسلمانوں کا دل جیت لیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )برطانیہ کے ہائی کمشنر کی جانب سے تمام مسلمانوں کو عیدمیلاد النبیؐ مبارکباد ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنرکرسٹن ٹر نر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹر عید میلاد النبیؐ کا کارڈ شیئر کیا ، اور پیغام میں لکھا ہے کہ پاکستان، برطانیہ اور دنیا بھر میں مسلمانوں کو عیدمیلاد النبی ﷺ مبارک۔ان کا کہنا تھاکہ

مجھے اس موقع پر حضرت محمدؐ کے الفاظ یاد آرہے ہیں کہ ’’ آپ ؐ نے فرمایا : رحم دلی ایمان کی علامت ہے ، آپؐ نے فرمایا جس میں رحم دلی نہیں اس میں ایمان نہیں ۔ دوسری جانب آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں عید میلادالنبیؐ آج اتوار کو مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے ، اس حوالے سے خصوصی تقریبات، کانفرنسز اور میلاد ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ سرکارِ دو عالم خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کا جشنِ ولادت آج انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔یومِ ولادتِ رسول ﷺ کے موقع پر علی الصباح پاک فوج کی جانب سے چاروں صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 21، 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی۔رونامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق 12 ربیع الاوّل کے موقع پر ملک بھر میں رات بھر چراغاں کیا گیا، نعتیہ محافل میں حضورﷺ کی خدمت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیئے گئے۔مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں جن میں شرکاء نے آقائے دو جہاں ﷺ کے حضور درود و سلام پیش کیا۔شافعِ روزِ جزا، سرورِ کون و مکاں رحمت اللعالمین ﷺ کی آمد کا جشن آج منایا جا رہا ہے۔ہر لب پر درود و سلام کی صدائیں ہیں، جگہ جگہ سیرت النبی ﷺ کی پُرنور محافل کا انعقاد کیا گیا، ملک بھر میں میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں۔آقائے دوجہاں حضرت محمد ﷺ کا جشن ولادت ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں گزشتہ کئی روز سے شہر شہر قریہ قریہ برقی قمقموں سے جگمگا رہے ہیں، آج کے دن کی مناسبت سے ملک بھرمیں محافلِ میلاد کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ہر لب پر درود و سلام کی صدائیں ہیں۔کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جلوس برآمد کیئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…