جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

پشاور، بی آر ٹی بس گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2020 |

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں جب سے بی آر ٹی بس سروس کا آغاز ہوا ہے، کوئی نہ کوئی مسئلہ سامنے آ ہی جاتا ہے، کبھی گاڑی خراب تو کبھی گاڑی میں آگ لگ جانا، اب ایک نیا واقعہ پیش آیا ہے، بی آر ٹی بس گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی، گدھا گاڑی ٹکرانے کا واقعہ حیات آباد فیڈر روڈ پر پیش آیا، اس حادثے بارے ٹرانسپورٹ پشاور کے ترجمان نے کہا ہے کہ اچانک

گدھا گاڑی بی آر ٹی بس کے سامنے آ گئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا، ترجمان کے مطابق بس عملہ اور مسافر محفوظ ہیں، یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بی آر ٹی بس میں آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو 1122 کے مطابق حیات آباد فیز 6 میں بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم فائر فائٹرز اور ویکل نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا، اس پر بی آر ٹی ترجمان نے وضاحت جاری کی تھی کہ بس میں لگی وائرنگ شاٹ ہونے سے آگ لگی تاہم پھر بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔اس واقعہ سے ایک ہفتے قبل بھی حیات آباد میں ہی بی آر ٹی کی بس میں آگ لگی تھی، یاد رہے کہ مسلسل خرابیوں اور آگ لگنے کے واقعات کے بعد بی آر ٹی کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، بس رپیڈ ٹرانزٹ سروس کی اچانک عارضی طور پر بندش کی وجہ سے شہر کے عوام ذلیل خوار ہو گئے تھے لوگوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا تھا،آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا، ایک بار پھر ویگن، مزدے اور منی بسوں کے محتاج ہونا پڑاتاہم بی آر ٹی کی وجہ سے کمرشل گاڑیوں میں نمایا ں کمی کی وجہ سے بے چارے عوام گھنٹوں انتظار کرتے رہے،حکومت سے بی آر ٹی سروس جلدا ز جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا، یاد رہے کہ بی آرٹی پشاور کی چوتھی بس میں آگ بھڑک اٹھنے کے بعد بس سروس بند کردی گئی تھی

جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ایک ماہ 8روز کے بعد دوبارہ بحال ہونے والی پشاور بی آر ٹی بس دوبارہ خراب ہوگئی۔بس حیات آباد فیز3 کے قریب خراب ہوئی،ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بس ٹیکنیکل فالٹ کے باعث خراب ہوئی، بس کے کلچ میں مسئلہ آیا ہے،جلد مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔غرض شروع دن سے بی آر ٹی بس سروس کے ساتھ مسائل چل رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…