منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

ایازصادق اور پی ڈی ایم کی لیڈرشپ معافی مانگ لے تو ٹھیک، وفاقی حکومت نے کیا کرنے کا اعلان کر دیا ، اپوزیشن کیلئے پریشانی کھڑی کر دی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر  شبلی فراز نے مطالبہ کیا کہ ایاز صادق اور  پی ڈی ایم کی لیڈرشپ قوم سے معافی مانگے، ہم اس سے کم پر راضی نہیں ہونگے۔ ملکی مفادات پر کھیلنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ یہ آرٹیکل 19 کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ اگر ایازصادق اور پی ڈی ایم کی لیڈرشپ معافی مانگ لے تو ٹھیک، ورنہ قانون اپنا راستے لے گا۔

ان لو گوں نے خود اپنی حیثیت قوم کو بتا دی ہے ،ان کی حکومت میں تو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کبھی نام نہیں لیا جاتا تھا  یہ اتنی گری ہوئی سطح پر چلے گئے ہیںیہ سارے جھوٹے، ہر بات پر جھوٹ نہ بولیں تو انہیں کھانا ہضم نہیں ہوتا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اس ملک میں دہشت گردی کون کرواتا ہے اور کلبھوشن کہاں سے پکڑا جاتا ہے سب جانتے ہیں اور ایسی جگہ پر اس قسم کی بات کرنے والا خود آکر وضاحت کرتا ہے جبکہ بلاول بھٹو، مریم نواز یا مولانا فضل الرحمٰن جیسی مرکزی قیادت نے اس بیان کی مذمت نہیں کی یہ بات یہی پر ختم نہیں ہوئی بلکہ عوام ان باتوں پر سوچ رہے تھے کہ کیا ہورہا ہے جب کورونا کے باوجود ہماری حکومت کی بہتر حکمت علی کی وجہ سے بہتری جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک کے خلاف مختلف سازشیں ہورہی ہیں اس کے دوران ان کے ایک لیڈر قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور مسلم لیگ (ن) سے وابستگی ہے اور سو فیصد دشمن کو خوش کرنے کے لیے بات کی بھارت کے چینلوں میں شادیانے بجائے جارہے ہیں، ایک ذمہ دار شخص نے ایسی بات کی اور ثابت کیا کہ وہ اس کے منصب کے اہل نہیں تھے ابھی نندن کی گرفتاری کا واقعہ ہوا تو بھارت کے دفاع کی قلعی کھل گئی لیکن ہم نے ذمہ دار ریاست کے طور پر وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ ابھی نندن کو واپس کیا جائے

اس فیصلے سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا اور اس بہترین فیصلے کی پذیرائی عالمی سطح پر ہوئی جبکہ ہمارے دشمن بھارت کو ہزیمت اٹھانی پڑی کیونکہ اس شکست سے بچنے کے لیے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس رافیل طیارے ہوتے تو ایسا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کو متنازع بناتے ہیں اور اب اس کی تصدیق کردی ہے جو ہم کہتے تھے کہ دشمن کے بیانیے کو تقویت پہنچاتے ہیں،

اداروں پر حملہ کرتے ہیں اور فوج کو تقسیم کرنے کی بات کرتے ہیں  ذاتی مفاد حاصل کرنے کے نظام کو درہم برہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اداروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں، اس کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی نندن کے بیان پر قوم ایاز صادق سے حساب لے گی اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر

معافی مانگے اور اسی طرح پی ڈی ایم کی قیادت بھی ندامت اور مذمت کرکے پاکستان کے عوام معافی مانگے کیونکہ ہم اس سے کم پر راضی نہیں ہوں گے  کوئٹہ میں جو بیان دیا گیا اور لندن سے تقریر کی گئی وہ آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے، اگر پی ڈی ایم کی قیادت نے پارلیمنٹ میں معافی مانگی تو پھر ٹھیک ہے ورنہ قانون کو اپنا راستہ لینا چاہیے پھر یہ نہیں ہوگا کہ سیاسی مخالفت میں

ایسا ہو رہا ہے کیونکہ انہوں نے خود کو ایکسپوز کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود اپنی اصلیت بتادی ہے کہ یہ لوگ ذاتی مفادات کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، حکومت کے ترجمان کی حیثیت سے کہہ رہا ہوں کہ ہم اس کو آسانی سے برداشت نہیں کریں گے، نہ پاکستان کے عوام برداشت کریں گے اور انہیں معافی مانگنی پڑے گی اس سے کم پر بات نہیں ہوگی جبکہ دیگر باتیں بعد میں دیکھی جائیں گی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا جس کو دنیا میں سراہا گیا۔ ایاز صادق نے ثابت کیا وہ سپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے قابل نہیں تھے۔ انہوں نے سو فیصد دشمن کو خوش کرنے کے لیے ایسا بیان دیا۔ اس بیان کے بعد بھارت میں شادیانے بجائے جا رہے ہیں۔ اس دوران ملک کے خلاف مختلف سازشیں ہو رہی ہیں۔وزیر اطلاعات نے

تمام اپوزیشن جماعتوں پر واضح کیا کہ یہ بات طے ہے کہ پاکستان کی سیاست اب ذاتی مفادات کے طور پر نہیں چلے گی بلکہ قومی مفاد کے گرد گھومے گی۔ انشائ�  اللہ سینیٹ الیکشن بھی ہونگے  مہنگائی ایک سنجیدہ ایشو لیکن عارضی ہے  یہ سارے نیب زدہ ہیں۔ چالیس سال انہوں نے حکمرانی کی، کونسی دودھ اور شہد کی نہریں بہا دی تھیں؟ ہم نے نواز شریف کو وطن واپس لا کر ان سے پیسے نکلوانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان، نواز شریف کی طرح بادشاہوں کی طرح حکمرانی نہیں کر رہے۔ کورونا کے مشکل حالات کے باوجود معیشت چل رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…