شیخوپورہ(این این آئی)گزشتہ رات موٹروے پل کے قریب 2 افراد نے لڑکی کو مبینہ آبرو ریزی کا نشانہ بنایا ، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈی پی او شیخوپورہ مبشر میکن کے مطابق متاثرہ لڑکی نے پولیس کو رات
ایک بجے کال کرکے بلایا اور بتایا کہ وہ اپنے پڑوسی کے ہمراہ موٹر سائیکل پربہن کے گھر جا رہی تھی کہ کار سوار 4 افراد نے انہیں روک لیا۔ڈی پی او کے مطابق لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ 4 افراد میں سے پولیس وردیوں میں ملبوس 2 افراد نے اسے اجتماعی آبرو ریزی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر چھوڑ دیا، ملزم جاتے ہوئے اسے اپنے موبائل نمبرز بھی دے گئے۔ڈی پی او نے کہاکہ موبائل نمبرز سے ٹریس کرکے دونوں ملزم پکڑ لیے ہیں اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے تاہم ملزموں کا پولیس ڈیپارٹمنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ڈی پی او نے کہا کہ 22 سالہ لڑکی کا میڈیکل بھی کرالیا گیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔