لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن(ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں، نواز شریف پر بھی متعدد مقدمات بنائے گئے ،کبھی نواز شریف کوہائی جیکربناتے ہیں
کبھی اٹک قلعے میں بند کرتے ہیں اور خود ہی چھوڑ دیتے ہیں،حکومت جانے سے پہلے یہ سیاسی کیسزختم ہو جائیں گے۔ عدالت میںپیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے کیس میں کچھ بھی نہیں،یہ صر ف بدنیتی پر مبنی ہے ۔نوازشریف کو ہائی جیکر بنایا گیا ،اٹک قلعے میں بند کیا گیا پھر خود ہی چھوڑدیا۔ یہ ہربیس روزبعد نیا کیس لے آتے ہیں،جب ہمیں ضمانت مل جاتی ہے تو مقدمات میں نئی دفعات لگا دیتے ہیں۔ نیب کے باہر جوواقعہ پیش آیا اس کیس میں ہمیں عدالت نے ضمانت دیدی تھی پھر انہوں نے دہشتگردی کی دفعات شامل کردیں۔ان کی بدنیتیاں سامنے آنا شروع ہو گئیں ہیں، میں نے چوہنگ تھانے میں چیئرمین نیب کے خلاف ارادہ قتل کی درخواست دی ہوئی ہے جس کی ضد میں انہوں نے پشاور میں میرے خلاف مقدمہ درج کروا کر وارنٹ جاری کروا دئیے ، لیکن عدالتیں کام کررہی ہیں انشااللہ حکومت جانے سے پہلے یہ تمام سیاسی کیسسز ختم ہو جائیں گے۔