لڈو سٹار کے ذریعے دوست بننے والا پاکستانی جوڑا شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

29  اکتوبر‬‮  2020

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ گھروں میں رہے اور مختلف طریقوں سے اپنے آپ کو مصروف رکھا، ایسے میں لڈو سٹار پر دوستیاں بھی پروان چڑھتی رہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایسی ہی ایک دوستی اب دوستی سے رشتے

میں تبدیل ہونے جا رہی ہے، جی ہاں یعنی جوڑے میں شادی ہونے جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ لاہورکے علاقہ اچھرہ کی رہائشی ہمنہ پنجاب یونیورسٹی میں ایم ایس فائنل ائیرکی طالبہ ہیں، جب یونیورسٹی بند ہوگئی توہمنہ کو تمام وقت گھر میں رہنا پڑتا تھا۔ اسی دوران اس نے موبائل فون پر لڈو اسٹارگیم کھیلنا شروع کی جس سے اس کو ایک مصروفیت مل گئی۔ ہمنہ کے مطابق لڈو سٹار پر کھیلتے ہوئے اس کا رابطہ جہلم کے رہائشی سلمان سے ہوا جو جلد ہی دوستی اور پھرمحبت میں بدل گیا اوراب دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ ہمنہ کا کہنا ہے کہ جب وہ گیم کھیلتی تھیں اس دوران سلمان بھی آن لائن ہو جاتے، چند دن وہ اکٹھے گیم کھیلتے رہے۔ پھرسلمان نے ہمنہ کو میسیج کیا لیکن ہمنہ نے چند دن بعد جواب دیا۔ ہمنہ کے مطابق پھر ہمارے مابین بات چیت کا سلسلہ شروع ہوااورایک دوسرے سے واٹس ایپ نمبر شیئر کئے گئے۔ ہمنہ کا کہناہے کہ شادی کے چند ہفتوں بعد ہی سلمان نے شادی کی پیشکش کر دی، ہمنہ نے اسے گھر والوں کو بھیجنے کا کہا اور اس طرح ستمبر میں سلمان کے والدین رشتہ لے کر آ گئے، ہمنہ کا کہنا ہے کہ سلمان کا تعلق جہلم سے ہے، وہ تین بہن بھائی ہیں، سلمان خود گاڑیوں کی سیل، پرچیزکا کام کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…