بلاول کی بھی بینظیر بھٹو کی طرح خفیہ ملاقاتیں، نواز شریف کو کس چیز کا پتہ چل چکا ہے ؟ سابق وزیراعظم نے سب کشتیاں جلا دیں، کونسا راستہ اختیار کر لیا ؟سینئر صحافی رئوف کلاسرا کے حیرت انگیز انکشافات

28  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اب تیرہ برس بعد بھی وہی صورتحال ہے۔ بلاول موجودہ حالات میں مقتدرہ کے قریب ہوتے ہوئے لگ رہے ہیں۔ سینئر کالم نگار رئوف کلاسرا اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔مقتدرہ بھی انہیں عزت اور کچھ جگہ دیتی نظر آ رہی ہے‘ جبکہ نوازشریف کے سخت مؤقف

اور تقریروں کے بعد ان کے ساتھ صلح صفائی کے امکانات ختم ہوچکے ہیں۔ بلاول کی بھی بینظیر بھٹو کی طرح خفیہ ملاقاتیں چل رہی ہیں ۔ نواز شریف کو پتہ ہے کہ بات اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ مقتدرہ کے ساتھ ان کے معاملات کبھی طے نہیں ہوسکتے۔ نواز شریف کا سپہ سالار کے ساتھ وہی معاملہ ہو چکا ہے جو جنرل مشرف کے ساتھ تھا‘ دونوں کو پتہ ہے کہ اب وہ کبھی ساتھ نہیں چل سکتے‘ لہٰذا نواز شریف نے سب کشتیاں جلا دی ہیں اور وہی راستہ اختیار کر لیا ہے جو مشرف کے دور میں اختیار کیا تھا۔ ویسے بھی ان کے خاندان پر کرپشن کے اتنے الزامات لگ چکے ہیں کہ لوگ انہیں سیاستدان سے زیادہ کرپٹ سیاسی فیملی سمجھتے ہیں؛ چنانچہ اس کرپشن کا داغ سینے پر سجانے اور مستقل بدنامی سے بچنے کا ایک حل یہ بھی ہے کہ خود کو کرپٹ کے بجائے باغی کے طور پر پیش کیا جائے‘ جو ملک کیلئے لڑ رہا ہے تا کہ لوگ کرپشن بھول کر ان کی بغاوت کے پرستار بن جائیں‘ لیکن مجھے حیرانی نہیں ہورہی کیونکہ یہ وہی کھیل ہے جو 2007ء میں بھی کھیلا گیا ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…